علی سدپارہ تاحال لاپتہ، کے ٹو سرچنگ آپریشن تیسرے روز بھی بے نتیجہ ختم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی سدپارہ تاحال لاپتہ، کے ٹو سرچنگ آپریشن تیسرے روز بھی بے نتیجہ ختم
علی سدپارہ تاحال لاپتہ، کے ٹو سرچنگ آپریشن تیسرے روز بھی بے نتیجہ ختم

موسمِ سرما میں کے ٹو سرکرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ تاحال لاپتہ ہیں جبکہ کے ٹو سرچنگ آپریشن تیسرے روز بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کے ٹو پر علی سدپارہ کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری رہا۔ برفیلی ہوائیں اور منفی 65 ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت پر بھی ریسکیو سرچنگ کئی گھنٹے تک جاری رہی۔

علی سدپارہ کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کے دوران تیسرے روز بھی کوئی حوصلہ افزاء خبر نہ مل سکی۔ کے ٹو پر تیسرے روز کا سرچ آپریشن روک دیا گیا۔ خراب موسم کے باعث بھی سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ریسکیو میں سرچ آپریشن کیلئے 2 ہیلی کاپٹرز استعمال ہوئے ہیں۔ منفی 65 ڈگری درجۂ حرارت کے باوجود ہیلی کاپٹرز نے انتہائی بلندی 7 ہزار 600 میٹرز تک پرواز کی۔ پاک فوج کی مدد سے گزشتہ 3 روز سے خطرناک ریسکیو مہم جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ سردی کے موسم میں کے ٹو کے حالات جان لیوا ہوتے ہیں جن کے دوران علی سدپارہ وہ پہلے پاکستانی کوہ پیما ہیں جنہوں نے دُنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کی۔
 علی سدپارہ کا تعلق اسکردو کے قریب واقع ایک گاؤں سدپارہ سے ہے۔ محمد علی سدپارہ 2 فروری 1976 کے روز پیدا ہوئے، ان کی عمر 45 سال ہے۔ کوہ پیمائی کے جنون نے انہیں ایک مثالی پاکستانی کوہ پیما بنا دیا۔

مزید پڑھیں: سرما میں کے ٹو سرکرنے والا پہلا پاکستانی کون ہے؟

 

Related Posts