کورین پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کا اہم اعلان، مداح افسردہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہور کورین پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کا اہم اعلان، مداح افسردہ
مشہور کورین پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کا اہم اعلان، مداح افسردہ

عالمی شہرت یافتہ کورین پاپ بینڈ نے وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اُن کے مداح افسردہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے ڈیبیو کے 9 سال مکمل ہونے کی خوشی میں سالانہ ڈنر کے موقع پر کورین بینڈ بی ٹی ایس نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے بطورِ بینڈ سرگرمیوں سے وقفہ لینے اور اپنے انفرادی پراجیکٹس پر توجہ مرکوز کرنے کا اعلان کیا۔

مذکورہ بینڈ کے رکن آر ایم نے کہا کہ وہ بی ٹی ایس کیلئے مسلسل ریکارڈنگ اور پرفارمنس کے بجائے اپنے ذاتی کام پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت کو محسوس کررہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاپ اور گلوکاری کا نظام کچھ اس طرح سے چلتا ہے کہ جب یہ چل رہا ہوتا ہے تو اپنے لئے کچھ کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا، ہم کچھ بھی نہیں کرپاتے اور نا ہی کسی دوسرے پراجیکٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی ٹی ایس کی جانب سے اس اعلان کے بعد مداحوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، کچھ مداح خوش ہیں جبکہ زیادہ تر افسردہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ‘بی ٹی ایس’ کا نیا البم ‘پروف’ ریلیز ہوا تھا جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بی ٹی اسی نے 2013 ء میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہیں نہ صرف جنوبی کوریا بلکہ پوری دنیا میں انہیں سنا اور پسند کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل 2019 اور 2021 میں بھی بینڈ نے مختصر وقت کے لیے انفرادی پراجیکٹس کو ترجیحی دی تھیں۔

Related Posts