کراچی والوں کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک شہریوں سے میونسپل ٹیکس بھی وصول کرے گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 کراچی: سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں کے ساتھ میونسپل ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کے واجبات کی وصولی کیلئے کے الیکٹرک صارفین سے میونسپل ٹیکس کی مد میں سالانہ 3 ارب روپے وصول کرے گی۔

کے الیکٹرک اور کے ایم سی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت  کے الیکٹرک بل کے ذریعے کراچی کے شہریوں کی جیب سے ماہانہ 25 کروڑ اور سالانہ 3 ارب روپے تک نکالے جائینگے۔

معاہدے کے مطابق کراچی کے مجموعی طور پر 24 لاکھ صارفین سے میونسپل ٹیکس وصول کیا جائے گا، ایک گھر میں ایک سے زائد میٹروں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

کے الیکٹرک اور کے ایم سی کے درمیان طے کیے گئے معاہدے کے تحت کمرشل صارفین اور انڈسٹریل صارفین کو ماہانہ دو سو روپے میونسپل ٹیکس کی صورت میں دینا ہوگا، سات سو سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے دو سو روپے، دو سو یونٹ استعمال کرنے والے کے لیے پچاس روپے، دو سو سے سات سو یونٹ کے لیے ڈیرھ سو روپے میونسپل ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

Related Posts