کے الیکٹرک شارٹ فال کے نام پر قوم سے جھوٹ بول رہی ہے، پی ایس پی رہنماء

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے الیکٹرک شارٹ فال کے نام پر قوم سے جھوٹ بول رہی ہے، پی ایس پی رہنماء
کے الیکٹرک شارٹ فال کے نام پر قوم سے جھوٹ بول رہی ہے، پی ایس پی رہنماء

کراچی: کے الیکٹرک شارٹ فال کے نام پر قوم سے جھوٹ بول رہی ہے۔ کراچی میں 3300 میگا واٹ بجلی کی طلب ہے جبکہ کراچی کے لیے 4000 ہزار میگا واٹ بجلی بن رہی ہے، حبکو 2920 میگاواٹ، پورٹ قاسم کول پاور 1320 میگا واٹ، کینپ 137 میگا واٹ، تھرکول 660میگاواٹ نیشنل گرڈ سے کراچی کو فراہم کررہا ہے،

پی ایس پی کے رہنماؤں کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ، گُل انرجی 126 میگاواٹ،ٹپال انرجی 136 میگاواٹ، ونڈ مل سے 99 میگا واٹ ملنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کراچی کے خلاف سوچیں سمجھیں سازش ہے، تحریک انصاف کی حکومت ڈرامہ بازی اور منافقت پر مبنی احتجاج کررہی ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بورڈ میں مختار وسیم اور عابد لاکھانی وفاقی حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر ہیں۔ کے الیکٹرک وفاقی حکومت کے نیچے کام کرتا ہے، وفاقی حکومت کے نمائندے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کررہے ہیں گویا وہ اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج کرکہ عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔

کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلے، اگر کے الیکٹرک نے بدمعاشی ختم نہیں کی تو ہم اس کی بدمعاشی ختم کرنا جانتے ہیں، معاملات حل نہیں ہوئے تو قانون کو ہاتھ میں لیے بغیر شہر میں ایسا دما دم مست قلندر ہوگا جو کسی نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

کراچی 70 فیصد ریوینو جمع کرکے ملک کے خزانے میں دیتا ہے، کراچی پاکستان کی واحد دودھ دینے والی گائے ہے، اگر اس گائے نے دودھ دینا بند کردیا یا یہ گائے مرگئی تو پاکستان کا کیا ہوگا؟ اس لیے پورے ملک کو کراچی پر جاری ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ عوام سے بڑی کوئی طاقت نہیں ہے، اگر یہی حالات رہے تو جگہ جگہ دھرنے ہوں گے اور اگر عوام نے دھرنے دیے تو کوئی ادارہ نہیں چل سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار پی ایس پی کے رہنماوں ارشد وہرہ، حفیظ الدین اور شبیر قائم خانی نے پاکستان ہاوس میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ سابق ڈپٹی مئیر اور پاک سرزمین پارٹی کے نیشنل کونسل کے رکن ارشد وہرہ نے مزید کہا کہ مصطفی کمال بجلی کے مسائل کا حل بتاچکے ہیں کہ شہر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافہ کردیا جائے۔

کراچی میں کے الیکٹرک کے خلاف بینرز لگانے سے لوگوں کے حالات نہیں بدلینگے۔ کراچی کے مسائل کا رونا رو کر ایوانوں میں جا بیٹھنے والے وفاقی وزیر وزارتوں کے مزے تو لیتے ہیں لیکن کراچی کے حالات پر سب گونگے ہوجاتے ہیں۔ تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور پی پی پی سب کراچی میں ناکام ہوگئے۔

ان کے ایم این ایز اور ایم پیز کو حلقے کے لوگ نہیں جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی میں کے الیکٹرک کی اجارہ داری ہے، اگر انکی کارکردگی بہتر ہوتی تو ان کی اجارہ داری سے عوام خوش ہوسکتے تھے لیکن عوام دن رات کے الیکٹرک کو بددعائیں دے رہی ہے۔

Related Posts