کے۔الیکٹرک نے اپنے “ہم قدم” پروگرام کے تحت لیاقت آباد ایف سی ایریا میں ایک آگاہی مارچ اور سہولت کیمپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد صارفین کے مسائل، بشمول نئے کنکشن، بلوں کی ادائیگی، میٹر کی تنصیب اور دیگر متعلقہ مسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔
یہ سہولت کیمپ رہائشیوں کو ان کے بجلی سے متعلق مسائل کے آسان اور فوری حل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین اور ادارے کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی داماد شاہین آفریدی کو لیکر کراچی کی فوڈ اسٹریٹ جا پہنچے، دیکھئے ویڈیو
تقریب کے افتتاح کے موقع پر چیف ڈسٹری بیوشن اینڈ مارکیٹنگ آفیسر سعدیہ دادا کا کہنا تھا “ہم قدم پروگرام” کے تحت ہم صارفین کو ان کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے قابل عمل سہولتیں فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنے واجبات ادا کرسکیں۔”
اس موقع پر لیاقت آباد کے منتخب عوامی نمائندگان، ایم این اے احمد علی صدیقی اور ایم پی اے معاذ محبوب بھی موجود تھے۔ انہوں نے کے الیکٹرک کے صارف دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔