کے الیکٹرک نے ملازمین کی سہولت کیلئے کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے الیکٹرک نے ملازمین کی سہولت کیلئے کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا
کے الیکٹرک نے ملازمین کی سہولت کیلئے کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا

کراچی:کے الیکٹرک نے حکومت سندھ کے تعاون سے اپنی زیر نگرانی کوروناویکسینیشن سینٹر شروع کردیا، جس میں ملازمین اور اہل افراد بھی استفادہ کرسکیں گے، حکومت سندھ وزارت صحت کے سینئرنمائندوں نے پیر کے دن کے الیکٹرک کے سربراہان کے ہمراہ اس سینٹر کا دورہ کیا، اس دوران انہیں کے الیکٹرک کے ملازمین کو ویکسی نیشن کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کھولا گیا یہ سینٹر زتمام ضروری اشیاء سے لیس،ایلینڈر روڈ اور ناظم آباد میں واقع ہے، جہاں حکومت سندھ کے ملازمین بلا معاوضہ ویکسین فراہم کر رہے ہیں اور انتظامات کو سنبھال رہے ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے یہ اقدام اپنے عملے کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اُٹھایا گیا ہے۔ خاص طور پر کے الیکٹرک کی وہ ٹیمیں جوکراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا اہم کام انجام دے رہی ہیں۔

کے الیکٹرک نے اپنے ملازمین کو ویکسینیشن تک رسائی حاصل کرنے میں سہولیات فراہم کرنا اپنا فرض سمجھا۔ اس موقع پر سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملازمین ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم ان کی فلاح و بہبود کو ہر وقت ترجیح دیتے ہیں۔

ہمیں فخر ہے کہ ملک میں پہلا بجلی کا ادارہ ہے جو اپنے لوگوں کے لئے گھر گھر خدمت کررہا ہے، حکومت سندھ کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے تعاون کے بغیر یہ سب کچھ ممکن نہیں تھا، اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو قطرے پلانے سے، ہمیں یقین ہے کہ ہم اس وبائی بیماری کے اثرات کو کم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

وزیر صحت سندھ کاظم جتوئی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس تشویش اور فعال انداز سے بہت خوش ہیں جو کے الیکٹرک اپنے ملازمین کو قطرے پلانے میں دکھا رہا ہے۔ یہ کسی ادارے کی جانب سے پہلا واقعہ ہے جس نے ویکسی نیشن سینٹر کے قیام میں میں مدد کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے دوسروں کو بھی اس کی ترغیب ملے گی، چونکہ ویکسین وسیع پیمانے پر دستیاب ہے، ہم تمام اہل کراچی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ 1166 کے ذریعے اپنا اندراج کروائیں اور جلد سے جلد ویکسین لگوائیں، تاکہ ہم اس بیماری کے پھیلاؤ کو روک سکیں۔

کراچی اور اس کے ملحقہ علاقوں کے تمام شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مستقل حفاظت کے لئے مروجہ سرکاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

Related Posts