جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کو امریکا کی ریاست بنانے کی تجویز مسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Justin Trudeau rejects Trump’s idea of making Canada a US state

اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کینیڈا کو امریکا کی ریاست بنانے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

بدھ کے روز ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک بیان میں کہا، “اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ کینیڈا امریکا کا حصہ بنے۔

دونوں ممالک کے مزدور اور کمیونٹیز اس بات سے فائدہ اٹھاتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی اور سیکورٹی شراکت دار ہیں۔

قبل ازیں ایک تقریر کے دوران نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا وہ کینیڈا کو حاصل کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا، “نہیں، معاشی طاقت۔ کیونکہ کینیڈا اور امریکہ کا اتحاد واقعی ایک خاص بات ہوگی۔

حکومت نے بڑے اخراجات میں کٹوتی اور خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ طویل عرصے سے کینیڈا کے ساتھ امریکا کے تجارتی خسارے پر اعتراض کرتے آئے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا اور کینیڈا کی سرحد ایک مصنوعی لکیر ہے۔ انہوں نے کینیڈین درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی بھی دی۔

کینیڈین وزیر خارجہ میلینی جولی نے بھی ٹرمپ کے بیانات کو کینیڈا کی طاقت کو سمجھنے میں ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا، “ہم کسی بھی دھمکی کے سامنے کبھی جھکیں گے نہیں۔کینیڈا اپنی 75 فیصد برآمدات امریکا کو بھیجتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان اہم تجارتی تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔

Related Posts