مداحوں کیلئے خوشخبری، جسٹن بائبر اور بی ٹی ایس نے مشترکہ گیت پر کام شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مداحوں کیلئے خوشخبری، جسٹن بائبر اور بی ٹی ایس بینڈ نے مشترکہ گانے پر کام شروع کردیا

امریکی گلوکار جسٹن بائبر اور کورین بینڈ بی ٹی ایس نے مل کر ایک مشترکہ گیت پر کام شروع کردیا ہے جو جلد ریلیز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹن بائبر اور بی ٹی ایس کے مشترکہ نئے گانے کے متعلق میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا گیت جسٹن بائبر کے پہلے گائے گئے گانے جسٹس میں نئے بول شامل کرکے بنایا جائے گا۔

قبل ازیں جسٹن بائبر نے جسٹس کو 2 بار الگ الگ انداز میں پیش کیا جس میں سے ایک کو ڈیلکس جبکہ دوسرے کو ٹرپل چکس ڈیلکس ایڈیشن کہا گیا اور ڈیلکس ایڈیشن بل بورڈز 200 چارٹس میں چوٹی کی پوزیشن پر رہا۔

اسی دوران بی ٹی ایس نے بٹر نامی گانا ریلیز کیا جسے کورین بینڈ کی بہترین پیشکش سمجھا جارہا ہے جو ڈائنامائٹ کے بعد انگریزی زبان کا دوسرا سب سے زیادہ سراہا گیا گیت ثابت ہوا جسے اب تک پسند کیا جارہا ہے۔

اپنی ایک یو ٹیوب ویڈیو میں بی ٹی ایس ممبران کا کہنا تھا کہ ہم تمام ہی فنکاروں سے مثبت اثر قبول کرتے ہیں اور ہماری دیگر گلوکاروں سے سیکھنے کی کوشش جاری رہتی ہے، اسی دوران بی ٹی ایس نے جسٹن بائبر کو بھی ایک اہم گلوکار کے طور پر سراہا۔ 

یہ بھی پڑھیں: معاشرے میں غیر شادی شدہ خواتین کو اہمیت نہیں دی جاتی۔اداکارہ مریم نور

Related Posts