جسٹن بیبر اور آریانا گرانڈے نے پہلی بار ایک ساتھ گاناگا کر تاریخ رقم کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جسٹن بیبر اور آریانا گرانڈے نے پہلی بار ایک ساتھ گاناگا کر تاریخ رقم کردی
جسٹن بیبر اور آریانا گرانڈے نے پہلی بار ایک ساتھ گاناگا کر تاریخ رقم کردی

نیویارک:کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر اور امریکی پاپ گلوکارہ آریانا گرانڈے نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ایک ساتھ گانے کی ریکارڈنگ کروادی۔

26 سالہ جسٹن بیبر اور 26 سالہ آریانا گرانڈے دونوں ہی دنیا بھر میں مقبول گلوکار ہیں اور دونوں کی منفرد پہنچان ہے، اگرچہ دونوں گلوکار دیگر ساتھی گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کر چکے ہیں۔ مگر تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ دونوں نے ایک چیئرٹی فنڈ کے لیے ایک ساتھ گانا ریکارڈ کروادیا۔

کہا جارہا ہے کہ آریانا گرانڈے اور جسٹن بیبر نے فرسٹ ریسپانڈر چلڈرین فاؤنڈیشن نامی فلاحی تنظیم کے لیے چیئرٹی فنڈ جمع کرنے کے لیے گانا گایا ہے۔دونوں گلوکاروں نے (اسٹک ود یو) کے عنوان سے تیار کیے گئے گانے میں پہلی بار ایک ساتھ پرفارم کیا ہے اور دونوں کا مذکورہ گانا 8 مئی کو ریلیز کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر اور امریکی پاپ گلوکارہ آریانا گرانڈے نے ماضی میں بے شمار ایسے گانے گائے کہ سننے والے داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔ مگر یہ پہلی بار ہوا کہ دونوں گلوکار ایک ساتھ پر فارم کررہے ہیں۔

Related Posts