حکومت کا پرویزمشرف سزائے موت فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر نے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

firdous shehzad farogh
حکومت کا پرویزمشرف سزائے موت فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر نے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر نے اور جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف سپریم جو ڈیشل کونسل جانے کا اعلان کیا ہے۔

معاون خصوصی فردوش عاشق اعوان اور شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ خصوصی عدالت آرٹیکل 6 کا ٹرائل کر رہی تھی، پہلے مختصر فیصلہ دیا گیا، جو تفصیلی جاری کیا گیا اس میں پیراگراف 66 بہت اہم ہے۔

یہ پیراگراف بینچ کے سربراہ جسٹس وقار سیٹھ نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا کہ سزائے موت سے قبل اگر پرویز مشرف انتقال کر جاتے ہیں تو ان کی لاش کو گھسیٹ کر ڈی چوک لایا جائے اور تین روز تک وہاں لٹکایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اس قسم کی آبزرویشن دینے کی جج کو کیا اتھارٹی تھی، کہیں پر بھی ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے جس میں کسی جج کو ایسی آبزرویشن دینے کا اختیار ہو، ایسے فیصلے کی کوئی نظیر نہیں ملتی، یہ انتہائی غلط آبزرویشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری، جسٹس نذر اکبر کا اختلافی نوٹ

انہوں نے کہاکہ 1994 میں سپریم کورٹ کا سنایا گیا ایک فیصلہ ہے جسے نسیم حسن شاہ نے تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر پھانسی کی سزا آئینی اور اسلام کے خلاف ہے اور کسی بھی جج کو آئین کے تحت اس طرح کا فیصلہ دینے کا اختیار نہیں۔

فروغ نسیم نے جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے۔

انہوں نےکہا کہ ریفرنس میں استدعا کی جائے گی کہ ایسے جج صاحب کو پاکستان کی کسی ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے جج ہونے کا کوئی اختیار نہیں ہے کیونکہ وہ ان فٹ ہیں، اس قسم کی آبزرویشن دے کر مذکورہ شخص ناصرف عدالت کا استحقاق مجروح کرتا ہے بلکہ یہ انصاف کی فراہمی کے لیے بہت کڑا وقت ہے۔

انہوں نے کہاکہ جج صاحب نے اس طرح کا فیصلہ دے کر خود کو ذہنی طور پر غیر مستحکم ثابت کردیا ہے لہٰذا سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ جسٹس وقار کو فی الفور کام کرنے سے روک دیا جائے جبکہ عدالت عظمیٰ کے سینئر ججز سے درخواست ہے کہ انہیں کسی بھی قسم کا انتظامی اور عدالتی کام نہ دیا جائے۔

مزید پڑھیں: ملک کے دفاع کے ساتھ ساتھ ادارے کے وقار کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیر قانون نے کہا کہ جسٹس وقار نے غیر روایتی اور غلط آبزرویشن دی ہے اور اگر آرٹیکل 209 دیکھا جائے تو اس کے ایسی صورت میں دو پیرا ہیں، جس میں نااہلیت اور ذہنی حالت کے بارے میں بات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہلی کی بات کی جائے تو سپریم جوڈیشل کونسل کے جو قوانین بنے ہیں ان میں جسٹس افتخار محمد چوہدری کے دور میں یہ بات ڈال گئی تھی کہ نااہلی کے لیے آرٹیکل 209 کو بنیاد بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی جج اگر اس طرح کا کوئی فیصلہ دیتا ہے تو وہ نہ صرف آئین اور قانون کے خلاف ہے بلکہ یہ عدلیہ کے اعتماد کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ‘خصوصی عدالت کا فیصلہ پڑھ کر سر شرم سے جھک گیا، فیصلے میں عالمی انسانی حقوق کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کے پیرا 66 پر شدید تحفظات ہیں، یہ پیرا پوری دنیا میں شرم کا باعث بن رہا ہے، وفاقی حکومت اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے جبکہ فیصلے کے خلاف اپیل بھی کرنے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیس کے تمام محرکات کو دیکھنے کی ضرورت ہے، کسی بھی مقدمے میں شفاف ٹرائل آئینی تقاضا ہے، پرویز مشرف کے ٹرائل کو عجلت میں نمٹایا گیا اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، کیا ایسے اقدامات اٹھانے چاہیئں جس سے قومی اداروں میں ٹکراؤ کا احتمال ہو۔

فروغ نسیم نے کہاکہ قوم فیصلہ کرے کیا ایسے اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں جن سے تصادم پیدا ہو،جج کی ذہنی صلاحیت اور اہلیت کے حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا جائیگا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ آرٹیکل سکس کا مقدمہ چلنا چاہئے لیکن فیئر ٹرائل ملنا چاہیے۔

ایک سوال پر شہزاد اکبر نے کہاکہ عامر لیاقت کے ٹویٹ پر عامر لیاقت سے پوچھیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیرعظم اور آرمی چیف کا اتفاق ہے کہ پالستان کو عدم استحکام سے دوچار نہیں ہونے دینا ،پاکستان نے آگے بڑھنا ہے اور اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Posts