اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس طارق مسعود نے چیف جسٹس کے رویے کو غیر جمہوری عمل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس کے معاملے پر جسٹس سردار طارق مسعود نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے 28 جولائی کے اجلاس کے منٹس جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جسٹس طارق مسعود نے خط میں لکھا کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس کے درست منٹس اور تفصیل پبلک کی جائے اور اجلاس میں تمام ممبران کے درمیان ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔ مجھے میڈیا کے ذریعے سپریم کورٹ کی پریس ریلیز کا علم ہوا۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ عمران خان کیخلاف سنگین فرد جرم ہے، وزیراعظم