باربی فلم کی وجہ سے دنیا بھر میں گلابی رنگ کی قلت پیدا ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہالی ووڈ کی آنے والی فلم باربی کی تیاری کے باعث عالمی سطح پر گلابی پینٹ کی قلت پیدا ہوگئی۔

امریکی میگزین آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی باربی فلم کی پروڈکشن ڈیزائنر سارہ گرین نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے مختلف اسٹوڈیو کے سیٹ اَپس کی تعمیرات میں اتنا گلابی پینٹ استعمال کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر گلابی بینٹ تقریباً ختم ہو گیا ہے۔

میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ گرین ووڈ نے باربی کے سیٹ بنانے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی تیاری میں بچپن کی یادوں کو برقرار رکھنا سب سے اہم تھا لہٰذا وہ چاہتی تھیں کہ گلابی رنگ بہت چمکدار ہوں اور وافر مقدار میں بھی فراہم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

وہاج علی کے انسٹاگرام پر 3 ملین فالوورز ہونے پر بھارتی مداحوں کا جشن، ویڈیو وائرل

پروڈکشن ڈیزائنر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس بات کو بھولنا نہیں چاہتی تھیں کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو باربی کی کس چیز کی وجہ سے وہ اُسے چاہنے لگیں، وہ تھا گلابی رنگ۔

انہوں نے کہا کہ سیٹ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے گلابی رنگ کی مقدار نے دنیا بھر میں پینٹ کی کمی کردی ہے۔

Related Posts