کراچی: پاکستانی جونیئر چیف سلیکٹر سہیل تنویر امریکی لیگ کرکٹ جوائن کرلی، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سہیل تنویر اجازت لے کر اپنی سابقہ کمٹمنٹ مکمل کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر سہیل تنویر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ ماہ جونیئر چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا، انھوں نے ایشیا کپ اور اب انڈر 19ورلڈکپ کا اسکواڈ بھی منتخب کیا۔
سہیل تنویر اہم ترین ذمہ داری سنبھالنے کے باوجود حیران کن طور پر بطور کرکٹر بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔
سہیل تنویر ان دنوں پیئر لینڈ کے موسیٰ اسٹیڈیم پر جاری امریکن پریمیئر لیگ میں پریمیئم پاکس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
سہیل تنویر نے حال ہی میں پریمیئم کینیڈینز کے خلاف 31 رنز بنائے اور15 رنز دے کر 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔