اسلام آباد: کامسیٹس یونیورسٹی کے بانی ریکٹر سیّد جنید زیدی نےکہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے بہترین ادارہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سویٹ ہوم کے دورے کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر سیّد جنید زیدی نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے بہترین ادارہ ہے۔ پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان جتنی محنت سے اس ادارے کو چلا رہے ہیں اس پر میں ان کو مبارکبا د پیش کرتا ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامسیٹس یونیورسٹی کے بانی ریکٹر جنید زیدی نے ادارے میں پرورش پانے اور تعلیم حاصل کرنے والے بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ زندگی میں بڑوں کی عزت کریں اور اپنی زندگی کو اچھے طریقے سے گزاریں تاکہ کامیابی پا سکیں
کامسیٹس یونیورسٹی کے بانی ریکٹر سید جنید زیدی نے آج پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں پررہائش پذیر اور زیر تعلیم بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان بھی موجود تھے۔ سید جنید زیدی کا کہناتھاکہ زمرد خان نے ان بچوں کی کفالت کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔
ریکٹر سیّد جنید زیدی نے کہا کہ طلباء اپنی تمام تر توانائیاں تعلیم پر صرف کریں۔ تعلیم ہی ایسا شعبہ ہے جس سے ان کی پہچان بنے گی۔ زمرد خان نے کم عرصہ میں اس ادارے کو ایک عالمی معیار کا ادارہ بنا دیا جسے دیکھ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔تقریب سے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے بھی خطاب کیا۔
پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ میں کامسیٹس یونیورسٹی کے بانی ریکٹر سید جنید شاہ کا مشکور ہوں جنہوں نے اس ادارے کا دورہ کیا۔ سید جنید شاہ ان افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے پاکستان سویٹ ہوم کا نام تجویز کیا تھا۔11 سال قبل جب میں یہ ادارہ بنانے کا سوچ رہا تھا اس وقت بہت سارے نام زیر غور آئے تھے۔
زمرد خان نے کہا کہ تمام لوگوں سے مشاورت کے بعد ہم نے پاکستان سویٹ ہوم کا نام منتخب کیا جبکہ آج یہ ادارہ اپنے مقاصد پر عمل پیرا ہے۔ دورے کے موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی کے بانی ریکٹر سید جنید شاہ کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میرے بیمار بیٹوں کے علاج کیلئے تعاون کیا جائے۔ محمد اسماعیل کی اپیل