کراچی: اگر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف آج بھی وزیرِ اعظم ہوتے تو گندم اور چینی کے بحران پر آنے والی رپورٹ کے بعد کیا ہوتا، یہ جنید سلیم نے بتا دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشہور و معروف نجی ٹی وی چینل میں نشر کیے جانے والے کامیڈی شو کے کمپیئر جنید سلیم نے کہا کہ اگر وزیرِ اعظم میاں نواز شریف ہوتے اور وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف ہوتےتو بحران پر آنے والی رپورٹ کے بعد انکوائری کرنے والے خیریت سے نہیں رہ سکتے تھے۔
کمپیئر جنید سلیم نے کہا کہ اگر جہانگیر ترین شریف برادران کے دوست ہوتے تو انکوائری کرنے والے واجد ضیاء کا ایکسیڈنٹ کروا دیا جاتا۔ وہ مر چکے ہوتے اور جس دفتر میں رپورٹ ہوتی، اس میں آگ لگ چکی ہوتی۔
https://twitter.com/junaidsalim_/status/1246703248733601792
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے آٹے اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کے حوالے سے رپورٹ منظر عام پر لانے کے بعد کہا کہ کسی کو عوام کے پیسے پر ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ آٹے اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کا پتہ چلانے کے لیے ہمیں تفصیلی فارنزک رپورٹ کا انتظار ہے جو 25 اپریل کو سامنے آ جائے گی۔
مزید پڑھیں: عوام کے پیسے پر منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیرِ اعظم