پشاور: شادی سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر نے مقامی حجام سے بال کٹوائے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر شادی سے قبل اپنے والد کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے ہمراہ مانسہرہ پہنچے اور مقامی دکان سے حجامت بنوائی۔
ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، اسد قیصر 13 دسمبر کو طلب
پاکستان کو لوٹنے والے ذلیل و خوار ہورہے ہیں،غلام سرور خان
مانسہرہ میں ن لیگی کارکنان اور عوام نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے جنید صفدر اور ان کے والد کیپٹن صفدر کا بھرپور استقبال کیا۔ کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔
خیبر پختونخوا میں کیپٹن صفدر کے والدین کے مزارات موجود ہیں۔ جنید صفدر نے مانسہرہ میں دادا دادی کی قبروں پر فاتحہ خوانی اورمرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی۔
فاتحہ خوانی کے علاوہ جنید صفدر نے مانسہرہ کے ایک گاؤں میں مقامی شاپ سے حجامت بنوائی۔ بال کٹوانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
آج بھی جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا انعقاد جاری ہے، مریم نواز نے میڈیا سے شادی کے معاملات پر پرائیویسی کا حق دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ جنید صفدر کی تقریبِ ولیمہ 17دسمبر کو ہوگی۔