خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، میئر پشاورکی نشست پر جے یو آئی امیدوار آگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ختم، میئر پشاورکیلئے جے یو آئی امیدوار آگے
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ختم، میئر پشاورکیلئے جے یو آئی امیدوار آگے

پشاور: خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آرہے ہیں، میئر پشاور کیلئے جے یو آئی امیدوار حاجی زبیر علی سب سے آگے نکل گئے۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز خیبر پختونوا کے 9 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں 17 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے۔ پولنگ بلا تعطل صبح 8 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری تھی۔ ووٹنگ کے بعد نتائج کی آمد شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے میدانِ جنگ، کامیاب کونسلر سمیت 6افراد جاں بحق

وفاقی وزیرشبلی فراز پر قاتلانہ حملہ،گارڈ اور ڈرائیور زخمی

پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور سٹی کونسل میں جے یو آئی، بنوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار جبکہ مردان میں اے این پی اور کوہاٹ میں آزاد امیدوار نے میئر کی نشست پر دیگر امیدواروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پشاور سٹی کونسل میں پولنگ کیلئے 521 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے جن میں سے 91 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے زبیر علی نے 8384ووٹ حاصل کرکے 7509ووٹس لینے والی پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تحریکِ انصاف کے رجوان بنگش 7509 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں تاہم 430 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج انا ابھی باقی ہیں۔ مردان سٹی کونسل کے 414 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آگئے۔

غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت اللہ مایار 1708 جبکہ جے یو آئی کے امانت شاہ حقانی 1070 ووٹوں کے ساتھ میئر کی نشست کیلئے آمنے سامنے ہیں تاہم مردان سٹی کونسل کے 404پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے نہ آسکے۔

سٹی کونسل کوہاٹ کی ووٹنگ کیلئے 265 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ 75 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔ آزاد امیدوار شفیع اللہ جان نے 8583 ووٹ لے کر میئر کی نشست پر دیگر امیدواروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کوہاٹ سٹی کونسل میں جے یو آئی امیدوار شیر زمان 8087 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو کر دوسرے نمبر پر رہے۔ بنوں میں 286 میں سے 75 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی میدان مارنے کیلئے پر عزم ہے۔

میئر کے انتخاب کیلئے تحریکِ انصاف کے امیدوار اقبال خان جدون 14 ہزار 623 جبکہ جے یو آئی امیدوار 14 ہزار 426 ووٹ لے کر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ 28 ولیج کونسلز کے نتائج بھی مکمل طور پر سامنے آگئے۔

ولیج اور نیبر ہوڈ کونسلز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

ولیج کونسل کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 11 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی۔ اے این پی اور جے یو آئی 6، 6، پی ٹی آئی 3، جماعت اسلامی اور ن لیگ نے ولیج کونسل کی 1، 1 نشست حاصل کر لی۔

اسی طرح 16نیبر ہوڈ کونسل کے مکمل نتائج بھی سامنے آگئے ہیں۔ 9 آزاد امیدواروں نے نیبر ہوڈ کونسل میں کامیابی حاصل کی۔ جے یو آئی نے 3، اے این پی، پی پی پی، پی ٹی آئی اور ن لیگ نے 1، 1 نشست پر کامیابی حاصل کی۔

Related Posts