عدلیہ ہر صورت آئین کی بالادستی کو برقرار رکھے گی،چیف جسٹس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

EX-CJP GULZAR AHMED SEEKS FOOLPROOF SECURITY FROM GOVT

اسلام آباد :چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے ،انصاف کو فروغ دینے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں رہے گی۔

پیر کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے نئے عدالتی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک جج مکمل طور پر دباؤ سے آزاد نہ ہوانصاف کی فراہمی ہوسکتی ہے اور نہ لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ہر جج کو پوری طرح سے آئین اور قانون کے مطابق اپنی پوری صلاحیت اور ایمانداری کے ساتھ فرائض منصبی انجام دینے چاہئیں۔

مزید پڑھیں: موٹر وے زیادتی کیس ، سی سی پی او لاہور عمر شیخ آج ہائیکورٹ طلب

انہوں نے کہا کہ جج بننا نہ صرف ایک اعزاز کی بات ہے بلکہ آئین کے تحفظ ، حفاظت اور دفاع کے لئے حلف کے تحت ججوں پر بھاری ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے اور یہ ذمہ داری اپنے ذاتی مفاد کو سرکاری طرز عمل یا فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دیتی ۔

Related Posts