لاہور : مقامی عدالت نے شہباز تتلہ قتل کیس میں سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس لاہور مفخر عدیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔
مقامی عدالت کے جج نے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کے بعد سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی ہے۔
اس سے قبل مفخر عدیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس نے دو بار شہباز تتلہ کو زہر دیکرمارنے کی کوشش کی تھی ،ملزم نے اعتراف کیا کہ میں نے شہبازتتلہ کوقتل کیا اور اس کے جسم کو تیزاب میں ڈال دیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کوسیکورٹی فورسزنے 10 مارچ کو گلگت بلتستان سے گرفتار کیا تھا۔
11 فروری کو مفخرعدیل نے شہباز تتلہ کے قتل کے تمام ثبوت مٹا دیئے تھے اور روپوش ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: میکسیکو سٹی میں تین نرس بہنوں کو گلا گھونٹ کر قتل کردیاگیا