جوڈیشل کمپلیکس پیشی، توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کی توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے کیس کو فائل گمشدگی کیس کے ساتھ منسلک کردیا۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد سے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے سے متعلق معاملے کی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ سے بھی رپورٹ طلب کر تے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش، شیخ رشید کی حکومت پر سخت تنقید

معلوم رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہائی کورٹ نے عمران خان سے کہا تھا امن و امان کی صورتحال خراب نہ ہو مگر عمران خان نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ کی وجہ سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس نے عدالتی حکم کے مطابق سکیورٹی انتظامات کیے تھے، عمران خان نے 17 مارچ کا عدالت کا ایک حکم بھی نہیں مانا، انہیں طلب کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Related Posts