جوڈیشل کمیشن اجلاس، چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوڈیشل کمیشن اجلاس، چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد
جوڈیشل کمیشن اجلاس، چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دوران کسی جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری نہ دی جاسکی، جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دوران 5 ارکان نے تعیناتیوں کی مخالفت کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد کردیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کیلئے چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے 5 ججز پر جوڈیشل کمیشن کے ارکان میں اختلاف رائے سامنے آیا جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کے ممبران میں ووٹنگ کا عمل ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، اٹارنی جنرل، اور وزیرقانون نے مخالفت میں ووٹ دیا، سندھ کے 2 ججز سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے بھی مخالفت میں ووٹ دیا۔4 کے مقابلے میں 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس ختم کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سپہ سالار

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کے نامزد ججوں کے خلاف 5 ووٹ آئے، 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس ختم کردیا گیا۔

Related Posts