اسد قیصر کا پریس کانفرنس کا موڈ نہیں؟ وہ وقت جب جج کے سوال پر قہقہے لگ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد قیصر
(فوٹو: پاکستان ٹی وی نیوز)

آج سے ٹھیک 1 سال قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے متعلق جسٹس ارباب طاہر نے سوال کیا کہ کیا اسد قیصر کا پریس کانفرنس کا موڈ نہیں؟ جس پر عدالتِ عالیہ میں قہقہے لگ گئے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 مئی 2024 کے روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے درخواست کی سماعت کی۔ پولیس نے 6 مقدمات کا ریکارڈ پیش کردیا، جبکہ یہ وہ وقت تھا جب پی ٹی آئی کے رہنما ایک ایک کرکے پارٹی چھوڑتے جارہے تھے۔

پارٹی چھوڑنے والا ہر سیاسی رہنما پریس کانفرنس کرتا تھا اور یہ اعلان کیاجاتا کہ میں سیاست چھوڑ رہایا چھوڑ رہی ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ کسی بھی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں نہیں آؤں گا، لیکن چشمِ فلک نے وہ نظارہ بھی دیکھا کہ پارٹی چھوڑنے والے کسی اور پارٹی کے ہو گئے۔

اسد قیصر سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس ارباب طاہر نے اسد قیصر کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا اسد قیصر کا ابھی پریس کانفرنس کا موڈ نہیں؟ پریس کانفرنس کرکے یہ معاملہ ختم کردیں۔ ریمارکس سننے والوں نے کمرۂ عدالت میں قہقہے لگا دئیے۔ یہاں جج کا اصل سوال یہ تھا کہ اسد قیصر پی ٹی آئی کب چھوڑیں گے؟

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی تھی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ وہ تو آپ کو چھوڑیں گے نہیں، جب تک آپ پریس کانفرنس نہ کریں۔ اسد عمر 2 ٹویٹس فوراً ڈیلیٹ کردیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے منحرف رکن فیاض الحسن چوہان نے تجویز دی تھی کہ اگر نواز شریف کو بیرونِ ملک بھیجا جاسکتا ہے تو عمران خان اور اہلیہ کو بھی یہ موقع ملنا چاہئے۔ آج 25 مئی 2024 کو ملکی سیاست کے منظرنامے پر حالات یکسر بدل چکے ہیں، لیکن عمران خان کو بیرونِ ملک جانے دینے کی تجویز پر عمل نہیں کیا گیا جو خود عمران خان کا بھی فیصلہ ہوسکتا ہے۔

Related Posts