پاکستانی جوڑے نے امریکی جج فرینک کیپریو کو پشاوری ٹوپی تحفہ میں پیش کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی جوڑے نے مشہور امریکی جج فرینک کیپریو کو پشاوری ٹوپی گفٹ کردی
پاکستانی جوڑے نے مشہور امریکی جج فرینک کیپریو کو پشاوری ٹوپی گفٹ کردی

پاکستانی جوڑے نے غلط پارکنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مشہور امریکی جج فرینک کیپریو کو پشاوری ٹوپی بطور تحفہ پیش کردی۔

پاکستانی شہری جود احمدکو غلط پارکنگ کرنے پر ٹکٹ ملنے پر جج فرینک کیپریو کی عدالت میں ہیش ہونا پڑا،اس دوران جج کی طرف سے استفسار کیئے جانے پر پتا چلا کے غلط پارکنگ جواد کی اہلیہ نے کی۔

سماعت کے دوران بیوی کو مورد الزام ٹہرانے پر جج فرینک کیپریو نے اہلیہ کو بھی بلالیا جس پر تینوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

جج نے پاکستانیوں کی تعریف کی اور کھانے کے متعلق بات چیت کی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کے ان کے علاقے میں بنے اٹیلین ریسٹورنٹس کے کھانے بہت مشہور ہیں۔

گفتگو کے اختتام پر پاکستانی نوجوان اور اس کی اہلیہ نے جج کے ساتھ تصویر کھینچوانے کی خواہش ظاہر کی تو جج نے بخوشی قبول کیا۔

اس دوران پاکستانی جوڑے نے جج کو پشاوری ٹوپی تحفتاََ پیش کی، جج نے ٹوپی پہن کر پاکستانی جوڑے کے ساتھ تصویر بنوائی، اس سے قبل غلط پارکنگ پر جرمانہ بھی عائد کیا۔

Related Posts