جج ارشد ملک انتقال سے پہلے اپنے ضمیر کا بوجھ ہلکا کرگئے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی تو شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی؟مریم نواز
حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی تو شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی؟مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے جج ارشد ملک کے انتقال پر کہا ہے کہ وہ وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے۔اللہ نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے اور بتا گئے کہ انہیں کس نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دینے کے لیے بلیک میل کیا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت ارشد ملک صاحب کی بخشش فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔یہ ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو ظالم بھی ہیں اور اقتدار اور طاقت کے نشے میں اندھے بھی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے ایسے لوگوں کے انجام سے ڈر لگتا ہے۔ اللہ ظالم کے ساتھ نہیں۔ ظالم برباد ہو کر رہے گا، یہ اللہ کا نظام ہے۔ارشد ملک اپنے اعتراف اور انکشافات کے ڈیڑھ سال بعد فوت ہوئے۔ ڈیڑھ سال میں نوازشریف کو انصاف نہ ملنے کا ذمہ دار کون ہے؟

انہوں نے کہا کہ جس کیس میں نوازشریف کو اشتہاری دلانے کی جلدی تھی اس کیس کی سزا سنانے والے جج کے اعتراف پر کوئی ایک دن بھی سماعت کیوں نہیں ہوئی؟

3 بار کا وزیراعظم کومفرور قرار دے دیا گیا،لیکن نواز شریف کے خلاف عدالتی سازش پر کوئی کمیشن کیوں نہیں بنا؟ بہت کچھ بتانے کے لئے تیار شخص کی موت کا انتظار کیوں کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ میرا سادہ سوال یہ ہے کہ انصاف کے قتل کی ذمہ داری کس پر ہے؟ اس سازش کا انکشاف اور اعتراف کرنے والا کردار اب اس دنیا میں نہیں۔ اب یہ مطالبہ زور پکڑے گا کہ آزاد اور بہادر ججوں پر مشتمل کمیشن اس کی تحقیقات کرے تاکہ عوام حقائق سامنے آ سکیں۔ ا

یہ سویلین بالادستی کی جنگ لڑنے والے نواز شریف کا سوال ہے جسے اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دے کر ایک کٹھ پتلی کو مسلط کیا گیا۔ جج ارشد ملک کی موت سے پہلے انصاف کی موت کا جواب بھی دینا ہو گا۔

Related Posts