کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرکی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہوگئیں، مرض کی کی تشخیص کے بعد علاج شروع کردیا گیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر سیمی جمالی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کیسز کی بیماری کے علاج کے طور پر کیموتھراپی شروع کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا علاج نجی اسپتال میں ڈاکٹر انعام کی نگرانی میں کیا ہورہا ہے۔کیموتھرپی کے لئے انھوں نے دو سیشنز کروائے ہیں جبکہ بارہ سیشنز کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ دوران علاج بھی وہ اسپتال میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی پوری زندگی لوگوں کی خدمت کی ہے اور انہوں نے اپی کی صحت یابی کے لئے لوگوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جناح اسپتال کی ایمرجنسی پاکستان کی بہترین ایمرجنسیز میں سے ایک ہے، ڈاکٹر سیمی جمالی