اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کے معروف صحافی مطیع اللہ جان پر پیسے لینے کے الزام اور نازیبا زبان کے استعمال صحافیوں کا شدید احتجاج، فواد چوہدری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کی کارروائی کے حوالےسے ازخود نوٹس کی سماعت کے موقع پر سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری میڈیا سے گفتگوکے دوران آپے سے باہر ہوگئے۔
سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی جانب سے فرح خان سے متعلق سوال کرنے پر فواد چوہدری نے نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ تم کرائے کے ٹٹو ہو، پیسے لیتے ہو اور ان پر دیگر الزامات بھی لگائے جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا اور فواد چوہدری نے معافی مانگنے تک پی ٹی آئی کی میڈیا کوریج کا بائیکاٹ کردیا۔
مزید پڑھیں:بشریٰ بی بی کی خاص دوست فرح خان کیخلاف سوشل میڈیا صارفین بھی متحرک، نئے نئے انکشافات