صحافی اطہر متین کا قاتل حب بارڈر کے قریب سے گرفتار،سعید غنی کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے صحافی اطہر متین کے قاتل کو پولیس نے حب بارڈر کے قریب سے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطوبق ہفتہ 26 فروری کو جاری بیان میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ شہید اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اشرف بگلزئی کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا ہے، یقین تھا کہ ملزمان تک پہن جائینگے،فائرنگ کرنے والے دوسرے شخص کو بھی گرفتار کرلینگے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ کیس میں پولیس کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، کاروائی سے سندھ پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب صحافی اطہر کے متین کے بھائی طاہر متین کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ طہر متین کے قاتل کو گرفتارکرلیا ہے، سعید غنی نے ٹویٹ بھی کی ہے، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا جیسے آپ کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں، اگر آپ نے قاتلوں کو گرفتار کیا تو اظہار تشکر بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سینئر صحافی اطہر متین کا مبینہ قاتل خضدار سے گرفتار

علاوہ ازیں پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق بلوچستان کے علاقے خضدار سے ہے، قاتل کو حب بارڈر کے قريب سے گرفتار کيا گيا، گرفتار ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں آگے بھاگتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے،ملزم کا تعلق جس گینگ سے تھا وہ 10 افرا پر مشتمل ہے۔

Related Posts