صحافت مقدس پیشہ ہے،اسے وہ مقام نہیں ملا جو ملناچاہیے تھے، سینیٹرشبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Information Minister Shibli Faraz criticizes the Sindh government

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پارلیمنٹ ہاوَس کے باہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے،اسے وہ مقام نہیں ملا جو ملناچاہیے تھے، انہوں نے کہا کہ میں بھی صحافیوں کے قبیلے کا حصہ ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔

سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ جو بھی مسئلہ ہو اس میں ہراول دستہ صحافی ہوتے ہیں،میرے والد احمد فراز بھی آپ کے قبیلے سے تعلق رکھتے تھے، میں بھی اسی قبیلے کاہوں۔

کچھ تقریروں سے یہ تاثر ملا کہ حکومت سخت دلی سے کام لے رہی ہے،میرا یہاں آنے کا مقصد آپ لوگوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے، عمران خان کی سوچ کا محورہر وہ طبقہ ہے جو معاشی مشکلات میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی کمزور نہیں ہیں بلکہ بہت طاقتور طبقہ ہیں،خوش قسمتی کہیں یابدقسمتی،ایسی سچویشن میں ہوں کہ آپکا خیال بھی رکھناہے اورحکومت کا بھی۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو نے ثابت کیا کہ وہ اشرافیہ کے نمائندے ہیں،شبلی فراز

Related Posts