ارد ن کی شہزادی سارا زید کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM jordan princess
ارد ن کی شہزادی سارا زید کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد: زچہ و بچہ کی خوراک سے متعلقہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی خصوصی مشیر اور اردن کی شہزادی سارہ زید وزارت خارجہ پہنچیں تو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیابعد ازاں شہزادی سارہ زید نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ملک میں نادار اور کمزور طبقات کے خوراک اور آبی تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت زچہ و بچہ کی متوازن خوراک سے متعلق آگاہی اور عوام الناس میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کے عزم کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان میں خوراک کی کمی کے مسئلہ سے نمٹنے اور زچہ بچہ کی مناسب دیکھ بھال کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے اولین خطاب میں خوراک کی کمی اور ملک میں بچوں کی نشوونما میں کمی کے مسائل سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا تھا جو کہ موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی ، پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،عمران خان

وزیرخارجہ نے شہزادی کو خواتین کو بااختیار بنانے اور غربت کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے “احساس پروگرام” اور اس ضمن میں اٹھائے گئے دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستان میں اس شعبے میں کام کرنے والی تین نمائندہ تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اس ملاقات میں شرکت کی ۔

غریب اور نادار لوگوں کو راشن تقسیم کرنے والی نجی تنظیم رابن ہڈ آرمی کے فیصل جمیل، پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے والی طیبہ تنظیم کی حفصہ نعیم اور کم آمدنی والے طبقات کو رضاکارانہ طور پر کھانا فراہم کرنے والی نجی رزق تنظیم کے نمائندے حذیفہ احمدبھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کی مشیر اور اردن کی شہزادی سارہ زید نے زچہ و بچہ کی متوازن خوراک سے متعلق حکومت پاکستان کی کاوشوں اور اقدامات کی تعریف کی اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے غربت کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے احساس پروگرام کو سراہا۔

Related Posts