جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مایہ ناز فیلڈنگ ایکسپرٹ اور سابق کرکٹر جونٹی رہوڈز نے پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹپس دی ہیں۔
پنجاب کے شہر لودھراں کی کرکٹ اکیڈمی میں جونٹی رہوڈز نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 30 کھلاڑیوں کو ٹپس دیں جس کے حوالے سے سابق کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جونٹی رہوڈز ٹریننگ کیمپ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تربیت لینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں بھول گیا تھا، میری عمر 50 سال سے زائد ہے۔
Think u guys forgot that @JontyRhodes8 is 50+ and I was definitely participating @jonty_way https://t.co/W1MmHQgq4n pic.twitter.com/8yakwLMziC
— Jonty Rhodes (@JontyRhodes8) December 4, 2019
جولائی 1969ء میں پیدا ہونے والے جونٹی رہوڈز کو دنیا ہمیشہ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کرکٹرز کے طور پر یاد کرے گی جبکہ جونٹی رہوڈز نے دنیائے کرکٹ میں فیلڈنگ کے نئے معیارات قائم کیے۔
جونٹی رہوڈز نے 245 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں شاندار پرفارمنس دی۔ انہوں نے 5935 رنز اسکور کیے جس میں سے ان کی طویل ترین اننگز 121 رنز کی ہے۔انہوں نے 2 سنچریاں اور 33 ففٹیز اسکور کیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پاکستان انڈر 19 کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے نسیم شاہ کو مانگ لیں گے۔
مزید پڑھیں: نسیم شاہ انڈر 19 ٹیم کا حصہ ،انڈر 19ورلڈکپ کیلئے ریلیز کیا جائے، اعجاز احمد