پاک فوج نے خواتین کے لیے آرمڈ فورسز نرسنگ سروسز بی ایس سی نرسنگ پروگرام برائے 2025 میں داخلے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت امیدوار کمیشنڈ افسران کے طور پر شامل ہو سکیں گی۔
جی ایچ کیو کے آؤٹ ریچ اینڈ میڈیا وِنگ کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق آن لائن رجسٹریشن 30 جون سے 15 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔
یہ پروگرام خواتین کو نہ صرف پیشہ ورانہ نرسنگ کیریئر کے مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں پاک فوج کے طبی نظام میں خدمات انجام دینے کا باوقار موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
اہلیت کے معیار کے مطابق اس کمیشن کی نوعیت آرمڈ فورسز نرسنگ سروسز بی ایس سی نرسنگ (صرف خواتین) ہے۔
امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ میٹرک سائنس میں کم از کم 60 فیصد نمبروں کے ساتھ کامیاب ہوں جبکہ ایف ایس سی پری میڈیکل میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔ عمر کی حد 31 دسمبر 2025 تک 17 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔
دلچسپی رکھنے والی امیدواران نیچے دی گئی پاک فوج کی سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتی ہیں یا اپنے قریبی آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کا رخ کر سکتی ہیں۔
یہ مراکز راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، گلگت، حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موجود ہیں، جن کی تفصیل اشتہار میں درج ہے۔
joinpakarmy.gov.pk