جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ سے علیحدگی کے بعد اکثر لوگوں کا یہ خیال تھا ڈیپ کی نئی محبت اُن کی وکیل کیملی واسکیز ہوگی۔
حال ہی میں ایک خبر سامنے آئی ہے کہ جانی ڈیپ اپنی وکیل کو ڈیٹ کررہے ہیں لیکن وہ کیملی واسکیز نہیں بلکہ اُس کا نام جوئل رِچ ہے۔ اب یہاں پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان دونوں کا تعلق کیسے پیدا ہوگیا:
جوئل رچ
جوئل رِچ ایک 37 سالہ وکیل ہیں جو لندن میں مقیم ہیں، اُن کے لنکڈ اِن اکاؤنٹ کے مطابق جوئل بین الاقوامی لاء فرم شلنگز میں پارٹنر ہیں۔ اُن کی بائیو میں لکھا ہے کہ جوئل عوام کے مختلف قسم کے مسائل کے کیسز لیتی ہیں۔
برمنگھم یونیورسٹی سے گریجویٹ
جوئل رچ نے شلنگز میں کام کرنے سے پہلے انگلینڈ کی یونیورسٹی آف برمنگھم سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے لندن کے بی پی پی لاء اسکول سے قانون سے متعلق ایک کورس کیا۔
ڈیپ اورجوئل رِچ
سال 2020 میں جوئل رچ ، جانی ڈیپ کی قانونی ٹیم میں شامل تھی، جس نے برطانیہ میں اُن کی ایک مقدمے میں مدد کی، اس مقدمے میں جانی ڈیپ نے اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس نے اُن پر یہ الزام لگایا تھا کہ ایمبر سے شادی کے دوران وہ اہلیہ پر تشدد کرتے تھے،تاہم وہ یہ مقدمہ ہارگئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق جانی ڈیپ اور جوئل رچ کا تعلق ابھی شروع ہوا ہے اور دونوں ایک دوسرے سے ہوٹل میں خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں جبکہ کچھ میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ جانی ڈیپ کا جوئل رچ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
جوئل رچ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں
جانی ڈیپ کی نئی گرل فرینڈ کے بارے میں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں لیکن وہ آج کل اپنے شوہر سے علیحدہ ہیں مزید یہ کہ اُن کے دو بچے بھی ہیں۔