اسرائیلی وزیراعظم سیاسی بچاؤ کیلئے غزہ جنگ کو طول دے رہے ہیں، جوبائیڈن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنے سیاسی بچاؤ کیلئے غزہ جنگ کو طول دے رہے ہیں۔ میرا غزہ جنگ پر نیتن یاہو سے بڑا اختلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹائم میگزین کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو اپنے آپ کو سیاسی اعتبار سے بچانے کیلئے جنگ لمبی کر رہے ہیں۔ میری رائے میں 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کے نتیجے میں چھڑنے والی جنگ کے دوران اسرائیل نے خود کو نامناسب کام میں ملوث کرلیا۔

انٹرویو کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ میں صدارتی انتخابات کیلئے اپنے حریف کے مقابلے میں بہتر پوزیشن پر ہوں اور میں نے تائیوان، یوکرین اور غزہ کے حوالے سے امریکا کو عالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے کیلئے بہتر کردار ادا کیا ہے جبکہ اسرائیل امریکا تعلقات میں کشیدگی ہوئی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو کے ساتھ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی اور فلسطین کے دو ریاستی حل کے حوالے سے بھی مسائل ہوئے۔ یوکرین پر روس کا حملہ خوفناک تباہی کا باعث بنا ہے تاہم اس ضمن میں امریکا کی کاوشیں بہتر رہیں۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روسی فوج یوکرین میں خوفناک تباہی پھیلا رہی ہے، محسوس ایسا ہوتا ہے کہ روس کبھی یوکرین پر قبضہ نہیں کرے گا، میرے سیاسی حریف نے امریکی اتحاد توڑنے کی کوشش کی اور آمروں کے ساتھ قربتیں پیدا کیں۔ تمام برے لوگ ٹرمپ کی وجہ سے جڑ پکڑتے جارہے ہیں۔

Related Posts