جوبائیڈن نے چین کے خلاف جاری حکمت عملی پر نظرثانی کے لئے انتظامیہ کو ٹاسک دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوبائیڈن نے چین کے خلاف جاری حکمت عملی پر نظرثانی کے لئے انتظامیہ کو ٹاسک دے دیا
جوبائیڈن نے چین کے خلاف جاری حکمت عملی پر نظرثانی کے لئے انتظامیہ کو ٹاسک دے دیا

پینٹاگونامریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے خلاف حکمت عملی پر نظرثانی کے لیے ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹرز پینٹاگون کا دورہ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے خلاف حکمت عملی پر نظرثانی کے لیے پینٹاگون نے ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے، مجھے آج ٹاسک فورس سے متعلق بریف کیا گیا جب کہ وزیر دفاع آسٹن اس حوالے سے تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں امن اور اپنے مفادات کی خاطر عالمی سطح پر چین کی جانب سے آنے والے دنوں میں مزید نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس ملٹری اور سول قیادت پر مشتمل ہوگی جو آئندہ مہینوں میں اہم معاملات پر وزیر دفاع کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ٹاسک فورس کو نہ صرف حکومت کی تمام توجہ بلکہ کانگریس سمیت دیگر اتحادیوں کا تعاون بھی حاصل ہوگا، اسی طرح ہم چین کے خلاف چیلنجز سے نمٹ سکیں گے اور امریکی عوام کی جیت کو مستقبل میں یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں کورونا وبا داخل ہی نہیں ہوئی: امام کعبہ

Related Posts