چین نے میڈیا کے بااثر کاروباری فرد جمی لے کو گرفتار کر لیا، صحافیوں کا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین نے میڈیا کے بااثر کاروباری فرد جمی لے کو گرفتار کر لیا، صحافیوں کا احتجاج
چین نے میڈیا کے بااثر کاروباری فرد جمی لے کو گرفتار کر لیا، صحافیوں کا احتجاج

بیجنگ: چین نے میڈیا کے انتہائی بااثر ٹائیکون اور کاروباری فرد جمی لے کو گرفتار کر لیا ہے جس پر صحافی برادری احتجاج کرتی نظر آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں منظور کردہ متنازعہ سیکورٹی قوانین کے تحت میڈیا کو آزادئ اظہارِ رائے سے روکنے کی پالیسی جاری ہے جس کے تحت ہانگ کانگ کے میڈیا ٹائیکون جمی لے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے اخباری دفتر پر چھاپہ مار کر جمی لے کو گرفتار کیا جن پر غیر ملکی طاقتوں سے مل کر حکومت کے خلاف سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ میڈیا کومحدود کرنے کے متنازعہ قوانین کے تحت کی گئی اہم ترین گرفتاری قرار دی جارہی ہے۔

گرفتارکیے گئے ملزم جمی لے کی عمر 71 برس ہے جو طرزِ حکمرانی میں جمہوریت کو پسند کرتے ہیں اور ان پر یہ الزام بھی عائد ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس  ہانگ کانگ مظاہروں میں چینی حکومت کی مخالفت کی۔ حکومت نے ان پر الزامات لگانے کے بعد پہلے بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ضمانت پر رِہا ہو گئے۔

دوسری جانب چینی میڈیا گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی شخصیت کو فسادات اور حکومت مخالف مظاہروں کی بے جا حمایت پر گرفتار کیا گیا جو عوام کو نفرت سکھا رہے ہیں اور لوگوں کو حکومت کے خلاف بدگمان کرنے میں ملوث ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: لبنان میں بلوائیوں کا وزارت خارجہ پر قبضہ

Related Posts