عالیہ بھٹ کی فلم جگرا چربہ نکلی، دیویا کھوسلا کا بڑا الزام، کرن جوہر کو منہ کھولنا مہنگا پڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرن جوہر
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ اداکارہ دیویا کھوسلا کمار نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم جگرا ان کی فلم ساوی کا چربہ ہے جس پر کرن جوہر کو منہ کھولنا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نئی جگرا 11 اکتوبر کو ریلیز ہوتے ہی متعدد تنازعات کا شکار ہوگئی ہے۔ معروف پروڈیوسر بھوشن کمار کی اہلیہ ار اداکارہ دیویا کھوسلا کمار نے دعویٰ کیا کہ جگرا کا پلاٹ ان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ساوی سے ملتا جلتا ہے۔

یہی نہیں، بلکہ فلم جگرا کی ریلیز کے بعد اداکارہ دیویا کھوسلا کمار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک خالی سینما گھر کی تصویر شیئر کی اور عالیہ بھٹ پر باکس آفس کے اعدادوشمار کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا بھی الزام عائد کردیا، جس پر کرن جوہر نے بھی لب کشائی کردی۔

ہدایتکار کرن جوہر نے دیویا کھوسلا کمار کا نام لیے بغیر ان کو بے وقوف کہہ دیا جس پر ادکاارہ دیویا کھوسلا کمار نے ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج جب میں بات کرتی ہوں تو محترم کرن جوہر میرے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرتے ہیں۔ کیا یہ ٹھیک ہے؟

اداکارہ دیویا کھوسلا کمار نے کہا کہ کیا یہ درست ہے کہ ایک خاتون کو اس وقت بے وقوف قرار دیا جائے جب وہ فلم انڈسٹری میں غیر اخلاقی طور طریقوں کی نشاندہی کرے۔ اگر یہ میرے ساتھ ہورہا ہے تو نئے اداکاروں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا؟ یہاں بادشاہ کوئی نہیں ہے۔

دیویا کھوسلا کمار نے کہا کہ میں رعایا کی طرح کا سلوک برداشت نہیں کروں گی۔ انہوں نے کرن جوہر کی ٹیم پر بھی اپنے لیے توہین آمیز لہجے کے استعمال کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ کو ایسی چالوں کی ضرورت نہیں، وہ پہلے ہی ایک کامیاب اداکارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی بہادری یہ ہے کہ غلطی کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ میری فلم ساوی کی پروڈکشن پہلے ہوئی تھی۔ عالیہ بھٹ کی فلم جگرا اور ساوی کی کہانی ایک جیسی ہے۔ خیال رہے کہ کرن جوہر نے جگرا کے پوسٹر کے ساتھ لکھا تھا کہ خاموشی بے وقوفوں کیلئے بہترین تقریر ہے۔

Related Posts