جماعتِ اسلامی کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف آج دھرنے دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جماعتِ اسلامی کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف آج دھرنے دینے کا فیصلہ
جماعتِ اسلامی کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف آج دھرنے دینے کا فیصلہ

کراچی میں سندھ حکومت کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات تیسری بار ملتوی کردئیے گئے جس کے خلاف جماعتِ اسلامی نے آج شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کردیا جس پر جماعتِ اسلامی شہر کے مختلف مقامات سے ریلیاں نکالے گی۔ ملیر کالابورڈ سے نکالی گئی ریلی کی قیادت حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

 پی ٹی آئی کی الیکشن کا نتیجہ روکنے کی درخواست مسترد

آج نمازِ مغرب کے بعد اسٹار گیٹ پر دئیے جانے والے دھرنے سے امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔ اسٹار گیٹ کے علاوہ نیو کراچی، حسن اسکوائر، پاور ہاؤس، نالا اسٹاپ، 5 نمبر چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی اور دیگر مقامات پر دھرنے ہوں گے۔

جماعتِ اسلامی بنارس چوک، اورنگی ٹاؤن، محمد علی سوسائٹی، کلفٹن تین تلوار، ناظم آباد نمبر 7، لائنز ایریا اور ڈی سی آفس ملیر کے مقامات پر بھی دھرنے دے گی۔ جماعتِ اسلامی بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جانے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔

کارکنان جماعتِ اسلامی اور عوام کی بڑی تعداد کی دھرنوں اور احتجاج میں شرکت متوقع ہے۔ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی جائے گی۔قبل ازیں جماعتِ اسلامی نے اعلان کیا تھا کہ ہم سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ 

Related Posts