باہمی معاونت بل نہیں، عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی منظور ہوئی۔جماعتِ اسلامی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی،پی ایم ایل اورپی پی سے عوام مایوس ہوگئے ہیں، سراج الحق
پی ٹی آئی،پی ایم ایل اورپی پی سے عوام مایوس ہوگئے ہیں، سراج الحق

اسلام آباد: جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ باہمی معاونت بل (میوچول لیگل اسسٹنس کریمنل بل) کی صورت میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی منظور کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق جماعتِ اسلامی گزشتہ روز منظور کیے گئے باہمی معاونت بل کے خلاف ہے جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بل وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے عالمی مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کا غلام بنانے کیلئے متعارف کرایا گیا۔

دوسری جانب جماعتِ اسلامی اپوزیشن کی حلیف جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کردار پربھی ناراض نظر آتی ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ پی پی پی اور پی ایم ایل این حکومت کیلئے خاموش سہولت کار بنے ہوئے ہیں جو موجودہ بل کی منظوری میں بھی یہی کردار ادا کرتے رہے۔

امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں قانون سازی کا معاملہ عالمی دباؤ کی نذر کرنا درست نہیں ہوگا، حکومت نہ تو اپوزیشن سے مشورہ کرتی ہے، نہ ہی عوامی رائے کا کوئی احترام ملحوظِ خاطر رکھا جاتا ہے جبکہ پی ٹی آئی ہمیشہ کچھ لو اور کچھ دو کا اصول استعمال کرتے ہوئے معاملات طے کرتی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت کچھ ڈالرز وصول کرکے وطن کی آزادی و خودمختاری کا سودا نہیں کرسکتی، پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور ملک کے ہر شہری کا یہ فرض ہے کہ اپنی آزادی کا تحفظ کرے۔ باہمی معاونت کے بل کے تحت حکومتِ پاکستان اپنے شہری دیگر ممالک کے حوالے کرنے کی پابند ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سراج الحق کا  حکومت کے دوہرے معیار پر سخت ردِ عمل 

Related Posts