نیٹ فلکس پر بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کا ویڈیو انٹرویو مداحوں کی بڑی تعداد دلچسپی سے دیکھ رہی ہے، جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ شادی کے طویل عرصے بعد بھوت کا پتہ چلتا ہے یا پھر یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ نے کس بھوت سے شادی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور نے نیٹ فلکس انڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں مختلف انکشافات کیے۔ جھانوی کپور نے کہا کہ میں نے اپنے مختلف کپڑوں پر بہت محنت کی اور فلم دھڑک کیلئے میں نے تھوڑا بہت کام کیا تھا لیکن میں ملی میں فریزر میں تھی تو کیا برف پہن لیتی؟
انٹرویو کے دوران ایک سوال کیا گیا کہ مسٹر اینڈ مسز ماہی میں آپ کی شادی ارینجڈ ہوتی ہے۔ تو کیا آپ خاندان کی مرضی سے شادی کریں گی؟ جھانوی کپور نے کہا کہ اگر آپ کو والدین کا پتہ ہے کہ جس شخص سے شادی کروا رہے ہیں، وہ اچھا ہی ہوگا، تو ان کی مرضی سے شادی میں کوئی ہرج نہیں۔
سوال کے جواب میں جھانوی کپور نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں بچے والدین پر سب کچھ چھوڑ دیتے ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ آپ نے ایک بھوت سے شادی کی ہے۔ میں اپنے کام سے بہت پیار کرتی ہوں، اس لیے جب مجھے زیادہ وقت فلم کے سیٹ پر رہنا پڑے تو مجھے کوئی مشکل نہیں ہوتی۔
جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ میرے والد کرکٹ کے بہت بڑے مداح ہیں اور وہ تمام میچز دیکھتے رہتے ہیں۔ کرکٹ دیکھنے کے دوران اگر زلزلہ بھی آجائے تو وہ اپنی جگہ سے ہلیں گے نہیں۔ مسٹر اینڈ مسز ماہی کے بعد کرکٹ کے متعلق میری معلومات میں اضافہ ہوا اور اب میں اپنے والد کو متاثر کرسکتی ہوں۔