بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ جھانوی کپور اپنی بہن خوشی کپور کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کیلئے بہت زیادہ پُرجوش ہیں۔
حال ہی میں جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہن جھانوی کپور کی فلم کی خوشی میں فلم’دی آرچیز‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے خوشی کپور کی بالی ووڈ میں انٹری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ فلم دیکھنے کے لیے بہت زیادہ پرجوش اور بے تاب ہیں۔
جھاونی کپور نے اپنی انسٹا پوسٹ میں فلم کی کاسٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ ان کرداروں کو تلاش کرنے، اس فلم کو بنانے اور اس سفر کےآغاز کے لیے مہینوں سے انتھک محنت کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے فلم کی ہدایتکار زویا اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سفر میں آپ کی رہنمائی کرنے کے لیے اور آرچیز کی اس خاص دنیا کو تخلیق کرنے کے لیے زویا اختر سے بہتر کوئی اور انتخاب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین نے یوکے فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا