مسجدِ اقصیٰ پر یہودی انتہا پسندوں اور اسرائیلی پولیس کا حملہ، برقی آلات نصب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجدِ اقصیٰ پر یہودی انتہا پسندوں اور اسرائیلی پولیس کا حملہ، برقی آلات نصب
مسجدِ اقصیٰ پر یہودی انتہا پسندوں اور اسرائیلی پولیس کا حملہ، برقی آلات نصب

یروشلم: یہودی انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے قبلۂ اوّل مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کے ساتھ مل کر حملہ کردیا ہے، مسجد کو نقصان پہنچایا گیا اور برقی آلات بھی نصب کیے گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق یہودی انتہا پسندوں نے اسرائیلی حکومت کی سازباز سے پولیس کے ساتھ مل کر قبلۂ اوّل کو نقصان پہنچایا ہے جس کے بعد اسرائیلی پولیس زبردستی مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو گئی۔

اسرائیلی حکومت کی ملی بھگت سے بزورِ قوت مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں  داخل ہونے والی پولیس نے مسجد کی چھت پر لاؤڈ اسپیکر اور برقی آلات نصب کیے۔

مقبوضہ فلسطین کے شہر یروشلم میں مسجدِ اقصیٰ کے مقام پر پولیس اور اسرائیلی فوج کے حالیہ اقدامات سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور یہودی حکومت کے درمیان کشیدگی بے حد بڑھ گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں صہیونی فوج کی طرف سے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے رہنماؤں سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

مرکزِاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض افواج نے حماس رہنماؤں سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔رم اللہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں: غرب اردن میں کریک ڈاؤن، متعددفلسطینی گرفتار

 

Related Posts