لاطینی پاپ اسٹار اور ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کو امریکی میوزک ایوارڈز 2025 کی تیاریوں کے دوران چہرے پر تکلیف دہ چوٹ لگ گئی ہے۔
جینیفر لوپیز جو کہ 26 مئی کو لاس ویگاس میں ہونے والی امریکن میوزک ایوارڈز کی میزبانی کے لیے واپسی کر رہی ہیں، نے بدھ کے روز انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ ریہرسل کے دوران ان کے چہرے پر زخم آ گیا۔
فلم کی مرکزی اداکارہ جینیفر لوپیز نے اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں ان کی ناک کے اوپری حصے پر واضح کٹ لگا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ تو یہ ہو گیا۔
اس کے بعد پوسٹ کی گئی ایک اور تصویر میں وہ برف کا استعمال کرتے ہوئے زخم کو ٹکور کرتی نظر آئیں۔
بعد ازاں جینیفر لوپیز نے بتایا کہ یہ زخم ڈاکٹر ڈائمنڈ نامی مشہور پلاسٹک سرجن کی بروقت طبی امداد سے درست ہو گیا۔ انہوں نے لکھاکہ “ڈاکٹر ڈائمنڈ، مجھے ٹانکے لگانے کا شکریہ۔ ایک ہفتے اور بہت ساری برف کے بعد، میں بالکل ٹھیک ہوں۔”
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جینیفر لوپیز تقریباً دس سال بعد دوبارہ امریکن میوزک ایوارڈز کی میزبانی کرنے جا رہی ہیں۔ وہ آخری بار 2015 میں اسٹیج پر جلوہ گر ہوئی تھیں۔