ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن اور اداکار پیڈرو پاسکل کے درمیان ممکنہ تعلقات کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں جب دونوں کو حال ہی میں ایک ساتھ ڈنر پر دیکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق 56 سالہ جینیفر اینسٹن اور 49 سالہ پیڈرو پاسکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس کے بعد مداح قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ شاید دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، فرینڈز اورگلیڈی ایٹر II کے اداکاروں کو ویسٹ ہالی ووڈ کے سن سیٹ ٹاور ہوٹل میں دی ٹاور بار کے باہر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں نے تقریباً تین گھنٹے ایک ساتھ گزارے لیکن وہ علیحدہ علیحدہ آئے اور گئے۔
وائرل تصاویر پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا: “ہاں، پلیز! یہ واقعی ایک رومانس ہونا چاہیے” جبکہ دوسرے نے کہا: “اوہ مائی گاڈ، امید ہے کہ یہ دونوں ایک ساتھ ہیں!”
ایک اور مداح نے تبصرہ کیا: “یہ جوڑی واقعی آئیکونک ہوگی، ماننا پڑے گا!” جبکہ کسی نے لکھا: “شاید یہ ایک بزنس میٹنگ ہو لیکن کاش وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہوں!”
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جینیفر اینسٹن اس سے پہلے دو بار شادی کر چکی ہیں، ایک بار معروف اداکار بریڈ پٹ اور دوسری بار اداکار و ہدایت کار جسٹن تھیروکس سے شادی کی، دوسری جانب پیڈرو پاسکل نے ابھی تک شادی نہیں کی۔