عمران خان کی صحت کے متعلق جمائما کا بیان سامنے آگیا، فوری رہائی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا
اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں کے درمیان ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی بڑی تشویش کے ساتھ آواز بلند کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جمائما گولڈ اسمتھ کا طویل بیان وائرل ہے، جس میں انہوں نے جیل میں قید اپنے سابق شوہر کی صحت کے حوالے سے تفصیل سے اپنی تشویش دنیا کے سامنے رکھی ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں میرے بیٹوں کے والد عمران خان کے ساتھ جیل میں رکھے جانے والے سلوک کے حوالے سے سنگین اور تشویشناک پیش رفت ہوئی ہے۔
پاکستانی حکام نے ان کے اہل خانہ اور وکلاء پر ان سے ملاقات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ان کے کیسز سے متعلق تمام عدالتی سماعتیں بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔
جمائما کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے برخلاف جیل میں ملاقاتوں کا سلسہ منقطع کرنے کے علاوہ 10 ستمبر سے ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کو ہفتہ وار کالوں پر بھی پابندی عائد ہے، وہ دونوں برطانوی ہیں اور لندن میں مقیم ہیں۔
جمائما گولڈ اسمتھ کا بیان
جمائما کے مطابق ہمیں یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ حکام نے اب اس کے سیل کی لائٹس اور بجلی تک بند کردی ہے اور انہیں اب کسی بھی وقت اپنے سیل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ جیل کے باورچی کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ وہ اب مکمل طور پر قید تنہائی میں ایک اندھیرے کمرے میں ہیں جہاں ان کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ان کے وکلاء اس کی حفاظت اور صحت کے بارے میں فکر مند ہیں۔
جمائما کا کہنا ہے کہ ان تمام کارروائیوں کا پس منظر عمران خان، ان کے خاندان کے ساتھ ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے اراکین، حامیوں کو اور پاکستان میں تمام سیاسی اپوزیشن کو خاموش کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ عمران کے بھتیجے حسن نیازی، جو ایک عام شہری ہیں، اگست 2023 سے فوجی حراست میں ہیں۔ جمائما نے مزید لکھا کہ حال ہی میں عمران خان کی بہنیں عظمیٰ اور علیمہ خان کو بھی اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ ایک پرامن مظاہرے میں شرکت کرنے جا رہی تھیں۔
آخر میں جمائما لکھتی ہیں کہ ہم فوری طور پر عمران خان کی رہائی، ان کی بہنوں اور بھتیجے کی رہائی کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹوں کے اپنے والد کے ساتھ رابطے کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، تاکہ اس بات کی یقین دہانی ہو سکے کہ وہ ٹھیک ہیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جا رہی ہے۔

Related Posts