ن لیگی کارکنوں نے گھر کے باہر کونسے شرمناک نعرے لگائے کہ جمائمہ کو نازیبا ویڈیو شیئر کرنا پڑگئی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jemima shared a video of the PML-N protest

لندن: سیاسی کارکنوں کی جانب سے مخالفین کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ طول پکڑنے لگا، پی ٹی آئی کارکنوں کے نوازشریف اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے پر ن لیگ کے کارکنوں نے جمائمہ کے گھر کے باہر احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا، پریشان خاتون نے احتجاج کی ویڈیو شیئر کردی۔

مزید پڑھیں:ملزمان اسلحہ کے زور پر بار بار جنسی زیادتی کرتے رہے، حمل ٹھہر گیا، انصاف کیلئے دربدر ایک غریب پھل فروش کی بیٹی کی دکھ بھری داستان

لندن میں مقیم نوازشریف اور ان کے بیٹوں کو پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے بار بار ہراساں کرنے کے بعد ن لیگ کے کارکنوں نے بھی جوابی کارروائی کے طور پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران بعض شرمناک نعرے بھی لگائے جارہے ہیں، جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مظاہرین کو نازیبا اشارے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ عمران خان اور جمائمہ کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے تاہم عمران خان کے بچے ان کی سابقہ اہلیہ کے پاس ہیں جس کی وجہ سے ن لیگ کے کارکن لندن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کررہے ہیں۔

Related Posts