عمران خان پر حملہ، جمائما کا رد عمل بھی سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان پر حملہ، جمائما کا رد عمل بھی سامنے آگیا
عمران خان پر حملہ، جمائما کا رد عمل بھی سامنے آگیا

لندن: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حملے کو ناکام بنانے والے نوجوان کو سراہا۔

واضح رہے کہ کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ٹانگ میں گولیاں لگیں جس سے وہ زخمی ہوگئے، عمران خان اس وقت لاہور کے شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

2004 میں عمران خان سے علیحدگی اختیار کرنے والی جمائما گولڈ اسمتھ نے حملے سے محفوظ رہنے پر خدا کا شکر ادا کیا اور مزید کہا کہ یہ خبر ان کے لئے خوفناک تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے اس ”بہادر آدمی” کے شکر گزار ہیں جس نے بندوق بردار سے نمٹا اور ان کے والد کی جان بچائی۔

انہوں نے نوجوان ابتسام کی تصویر بھی پوسٹ کی جس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کو ناکام بنایا۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا ماننا ہے کہ حملے میں وزیر اعظم سمیت 3افراد ملوث ہیں، اسد عمر

دوسری جانب ابتسام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بندوق بردار گولی چلانے کے لیے تیار نہیں تھا۔ حملہ آور نے جو پستول استعمال کیا وہ خودکار تھا اور اس سے چھیننے کے بعد بھی فائر کرتا رہا۔ابتسام نے بندوق بردار کو پہلے نہ پکڑنے اور پہلی فائرنگ روکنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

Related Posts