لندن: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اتوار کو اپنے گھر کے باہر مسلم لیگ (ن) برطانیہ کی جانب سے شیڈول احتجاج پر برہمی کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پر ایک پیغام میں، انہوں نے جمعہ کو کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ 90 کی دہائی میں لاہور واپس آگئی ہیں، یہ اس وقت کا حوالہ ہے جب جمائما کی عمران خان سے شادی ہوئی تھی اور وہ لاہور میں اپنے سسرال میں رہتی تھیں۔
جمائما نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ان کے گھر کے باہر مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں بچوں کو ہدف تنقید بنایا جارہا ہے، انہیں سوشل میڈیا پر یہود دشمنی کا سامنا ہے۔
جمائما نے اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر عابد شیر علی کی ایک پوسٹ کا حوالہ دیا۔
عابد شیر علی نے اپنی ٹائم لائن پر ایک پوسٹر شیئر کیا تھا جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر جہاں سابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت اپنے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے ساتھ مقیم ہیں،پی ٹی آئی کے احتجاج کے جواب میں مسلم لیگ ن کے حامی جمائما کے گھر کے باہر جمع ہوں گے۔
مزید پڑھیں: جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں۔امریکا کا ترجمان پاک فوج کے بیان سے اتفاق