جمائما نے اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمائما نے اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا
جمائما نے اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے خصوصی شو کا اہتمام کررہی ہیں جسے 20 افراد دیکھ سکیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز سے قبل خصوصی شو کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔ اس خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنا چاہتی ہوں، کوئی صحیح راستے کی نشاندہی کرے، بیلا حدید

مزید برآں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو بھی فلم کی خصوصی اسکریننگ میں جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ کو ہوسٹ ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

Related Posts