پیرس اولمپکس، جہاں آرا نبی سوئمنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہاں آرا نبی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رواں ماہ سے پیرس اولمپکس کا آغاز ہونے والا ہے، جہاں آرا نبی سوئمنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے سینئر آفیشل نے تصدیق کردی۔

پیر کے روز سامنے آنے والی پیشرفت میں آگہی دی گئی کہ جہاں آرا نبی پیرس اولمپکس کے 200 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار ہیں جس کی افتتاحی تقریب 26 جولائی کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوگی۔

سوئمنگ کے مختلف مقابلوں میں قابلِ قدر تجربہ رکھنے والی جہاں آرا نبی نے 200 میٹر فری اسٹائل کے علاوہ دیگر ایونٹس میں بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ پیرس اولمپکس میں بھی جہاں آرا نبی بہترین کارکردگی دکھائیں گی۔

جہاں آرا نبی کی شمولیت سے پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا دستہ مکمل ہوگیا۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ ماہ سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق 21 رکنی دستہ 4 کھیلوں یعنی ایتھلیٹ، شوٹنگ، سوئمنگ اور گھڑ سواری میں حصہ لے گا۔

پاکستانی دستے میں جویلین تھروور ارشد ندیم اور فائقہ ریاض بطور ایتھلیٹس شامل ہیں جبکہ سلمان بٹ بطور کوچ اور ڈاکٹر علی شیر باجوہ ڈاکٹر کے طور پر ٹیم میں شامل ہوگئے۔ شوٹنگ میں کشمالہ طلعت، غلام مصطفیٰ بشیر اورگلفام جوزف پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

پیرس اولمپکس میں گھڑ سواری میں عثمان خان پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہیں جبکہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے 4 آفیشلز بھی ٹیم کا حصہ ہیں جن میں محمد شفیق، سیّد میثاق رضوی، شمشاد لودھی اور زینب شوکت کے نام شامل ہیں۔ فرانس ایمبیسی سے کاشف جمیل کو قومی دستے کی رہنمائی کی ذمہ داری دے دی گئی۔

Related Posts