جیف بیزوس اور لورین سانچیز کا عہدِ محبت؛ شادی پر 50 ملین یورو کے اخراجات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ عرب میڈیا)

امازون کے بانی جیف بیزوس اور سابقہ ٹی وی میزبان لورین سانچیز نے اٹلی کے شہر وینس کے جزیرہ سان جورجیو ماجوری پر ایک شاندار اور پرتعیش تقریب میں رشتہ ازراج سے منسلک ہوگئے۔

شادی کی تقریب تین روزہ جشن کا حصہ تھی جس میں دنیا بھر سے تقریباً 200 مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانوں میں اوپرا ونفری، کم کارداشیان، ایوانکا ٹرمپ، بل گیٹس، ٹام بریڈی اور لیونارڈو ڈی کیپریو جیسے نامور افراد شامل تھے۔

لورین سانچیز نے اس موقع پر ڈولس اینڈ گبانا کا ہاتھ سے تیار کردہ سفید لباس زیب تن کیا، جس کی قیمت تقریباً 5 لاکھ یورو سے ایک ملین یورو کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے تین روزہ جشن کے دوران 20 سے زائد مختلف ملبوسات بھی پہنے۔

شادی کی تقریب کا آغاز مشہور اوپیرا گلوکار میٹیو بوچیلی کے گیت سے ہوا، جبکہ عشائیہ مشہور شیف فابریزیو میلینو نے تیار کیا اور کیک فرانسیسی پیسٹری شیف سیدریک گرولیہ نے بنایا۔

اس شاندار تقریب کے دوران وینس میں مقامی باشندوں اور ماحولیاتی کارکنوں کی جانب سے احتجاج بھی دیکھنے کو ملا۔ “لا پلیس فار بیزوس” نامی تنظیم نے شہر میں علامتی احتجاج کیا، جبکہ “ایکسٹنگشن ریبیلین” کے کارکنوں نے بھی مخالفت کی۔ مظاہرین نے شہر میں اضافی سیاحتی دباؤ، رہائشی اخراجات میں اضافہ اور ماحولیاتی مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔

شادی کی تقریب پر تقریباً 50 ملین یورو خرچ ہونے کا تخمینہ ہے جس میں 90 نجی جیٹس اور 9 یٹس کی خدمات شامل ہیں۔ اطالوی وزارت سیاحت کے مطابق، اس تقریب سے شہر کی معیشت پر 8.95 کروڑ یورو تک کا مثبت اثر متوقع ہے۔ اگرچہ مقامی حکام نے اس تقریب کو سیاحت کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا ہے، لیکن بعض مقامی باشندوں نے اسے شہر کی تجارتی نوعیت کے بڑھنے اور سماجی تفریق کا مظہر سمجھا ہے۔

اس تقریب کے دوران، وینس کے تاریخی آرسی نالے میں لیڈی گاگا کی پرفارمنس نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ تاہم، احتجاجی مظاہروں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث اس محفل کو دیگر مقامات پر منتقل کیا گیا۔

Related Posts